اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج اتوار کو ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 
منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں؛وزیراعظم شہبازشریف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع

—فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اڑائیں۔

پاکستان بھر میں آج بھی 150 پروازیں منسوخ

پاکستانی فضائی حدود کھلنےکے کئی گھنٹوں بعد بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہے،

ایوی ایشن حکام کے مطابق اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔

سلام ایئر نے بھی پاکستان کے لیے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا جبکہ تھائی ایئر کی بھی آج سے پاکستان کے لیے شیڈول پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • فلائٹ شیڈول میں بہتری، 13 غیرملکی ایئر لائنز کی پروازیں بحال
  • فلائٹ شیڈول میں بہتری،12غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں
  • سیزفائر کے باوجود ایک بار پھر24 بھارتی ایئرپورٹ بند،444 پروازیں منسوخ
  • جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹ بند، 444 پروازیں منسوخ
  • جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ
  • پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائیٹ شیڈول متاثر، 150 پروازیں منسوخ
  • بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردیے، فلائٹ آپریشنز معطل
  • فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار