پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، اسپیکر قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم تشکر منانے کے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سردار ایاز صادق نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، دشمن کو آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں مؤثر جواب دیا گیا، ہر محاذ پر کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صبر و تحمل اور حکمت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو سراہا گیا، پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ ابھرا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور پُرامن ملک ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہداء نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی کہا کہ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔