چوہدری انوارالحق کا پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا، پاک فوج نے بھارت کی ملٹری انسٹالییشنز تباہ کر کے رکھ دیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، بنیان مرصوص نے دشمن پر پاک فوج کی ہیبت طاری کر دی ہے، پاک فوج نے صرف بھارت کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی Accuracy کمال ہے، پاک فوج نے خطے میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے، کشمیری عوام اور مسلح افواج یک جان دو قالب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا بھارت کو جواب ملے گا، مسلح افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کر دی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاک فوج نے پاک فوج کے کہ پاک
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔