اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آج کے دن کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی سلامتی پر متفق رہیں اور اسی قومی یکجہتی کے باعث پاکستان کو نہ صرف سفارتی اور اخلاقی فتح حاصل ہوئی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے دشمن کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ممکن ہوئی اور پاکستان نے صبر، تحمل اور حکمت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی سفارت کاری کو سراہا اور پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ دنیا کے سامنے ایک خود مختار اور پُرامن ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح نے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی دلائی ہے۔

سردار ایاز صادق نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات‘ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ  

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفد میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر اور عاطف خان شریک ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے عمل پر مشاورت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کو ہمیشہ تیار ہوں۔ ارکان اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں۔ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد غور کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
  • 27ویں آئینی ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا
  • ہانگ کانگ سکسز: چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
  • پی ایس 61اور63میں سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات‘ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ  
  • وکلاء برادری اور پیپلزپارٹی کے درمیان دل کا رشتہ: گورنر پنجاب