ٹیکسلا(نوائے وقت رپورٹ)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے ہمارے سپہ سالار نے پاکستان اور پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے ٹیکسلا میں جنگ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں وفاقی وزیر عقیل ملک،ایم این اے، ایم پی ایز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پاکستان، آرمی چیف پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حق نعرے لگائے۔گورنرپنجاب نے قومی پرچم ساتھ ساتھ رکھا، سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ جو مرضی ہو جائے میں ایک بار انڈیا کو ہیٹ کروں گا تو پھر راضی نامے کی طرف جاؤں گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشارہرگز قبول نہیں: مریم نواز

لاہور: (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دوران ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی پراجیکٹس کو سراہا گیا۔

پارلیمنٹرینز نے وزیرآباد اور میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو سراہا۔

پارلیمنٹرینز نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ہمقدم چلنے کا عہد کیا، انہوں نے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ای بز پورٹل لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ارکان پارلیمنٹ نے نجی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخی اقدام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف کا منشور ہے، کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک مفت ادویات پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے ترقی اور خوشحالی کیلئے کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کا پے آرڈر گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، صوبے بھر میں 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں، صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ روز اول سے ہی مخلوق خدا کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، پنجاب کے کسان کو مایوس نہیں کریں گے، ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے، مستقبل میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت سے بڑے بڑے پراجیکٹس منتظر ہیں۔

پارلیمنٹرینز نے کہا کہ گرین بس دیہات تک پہنچ گئی ہے، میانوالی کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گن گاتے ہیں، مریم نواز شریف اعلان بعد میں کرتی ہیں منصوبے پر عمل درآمد پہلا کیا جاتا ہے، عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شفافیت اور میرٹ پالیسی کے مداح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بے لاگ قیادت نے صوبے کی تقدیر بدل دی ہے، میانوالی سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے مساوی ترقی کے ویژن کا عکاس ہے۔

پارلیمنٹرینز نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے بعد وزیرآباد سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز کر کے ثابت کیا کہ وہ وعدے نبھانا جانتی ہیں، ان کے بے مثال ترقیاتی پراجیکٹس نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا، اب غریب اس شہر کا فیصلہ کریں گے، گورنر سندھ
  • وکلاء برادری اور پیپلزپارٹی کے درمیان دل کا رشتہ: گورنر پنجاب
  • ’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
  • یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ‘ وزیرتعلیم سردار شاہ مقامی ہوٹل میں اسکول کی صوبائی افتتاحی تقریب کے ایجوکیشن اینذلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم کے دوران خطاب کررہے ہیں
  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشارہرگز قبول نہیں: مریم نواز
  • صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت، سردار سلیم حیدر اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات
  • ہمارے قومی رویے خواہشات، تمناؤں کے خواب اور تعبیر
  • اسلا م آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان سے نئے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان ملاقات کررہے ہیں