پاکستان کی جانب سے بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔

شرکا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگاتے رہے، جبکہ کئی مقامات پر فتح کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے علاقے اپر مہمند میاں منڈی بازار میں عوام نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکا کی جانب سے پاک فوج، آرمی چیف اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم ریاست کے دفاع کے لیے تیار ہے، بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ہم بھارت کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں گھس کر کارروائی کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے دونوں ملک سیز فائر پر رضامند ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں

پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور سیز فائر پر مکمل عملدرآمد کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت کشیدگی پاک فوج زندہ باد پاکستان بھارت جنگ ریلیاں کشیدگی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاک فوج زندہ باد پاکستان بھارت جنگ ریلیاں کشیدگی وی نیوز پاک فوج

پڑھیں:

کراچی: خواجہ سراؤں کا بھارت مخالف احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے

کراچی:

کراچی کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف جمعرات کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے  قومی پرچم اٹھارکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر جیا فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا مودی صرف ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے، بھارتی فوج سرحد پار کرنے کی ہمت تو دکھائے، پاکستانی قوم بھارت کی جنگی گیڈر بھپکیوں پر تفریح کررہی ہے، ہم ڈرون حملوں سے خوفزدہ ہونے والی قوم نہیں ہیں جہاں پاکستان کے مرد، جوان کھڑے وہیں خواجہ سرا ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بندیا رانا نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بھارت کے کسی عوامی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت پاکستان کی مساجد اور آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، مودی اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جنگی ماحول بنارہا ہے، مودی گیدڑ تم پاکستان میں آؤ تو سب سے پہلے خواجہ سرا تمہیں تفریح کرائیں گے، بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025ء کا پاکستان ہے لہذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس وسیع پیمانے پر لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے، اس اسلحے کو بھی زنگ لگ رہا ہے جسے عوام بھارت کے خلاف استعمال کرنے کے لیے تیار ہے، بھارت نے اگر ہمارا پانی بند کیا تو ہم اس کی سانسیں بند کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تشویشناک انٹیلی جنس ملنے پر امریکا پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت پر مجبور ہوا، امریکی میڈیا
  • ملک بھر میں جشن فتح، عوام سڑکوں پر نکل آئے، زبردست نعرے
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں
  • بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر وکلا کی پاک فوج کےحق میں نعرے بازی
  • بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب،شہریوں کے نعرے،پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار
  • لاہور اور راولپنڈی میں عوام پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
  • کراچی: خواجہ سراؤں کا بھارت مخالف احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے
  • آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر، حافظ تیری نظر سری نگر کے نعرے
  • بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں