پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج اتوار کو ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ائیرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام اباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 میں تاخیر
فائل فوٹوملک میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد 12، لاہور 14 اور کراچی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی میں اتاری گئی استنبول کی پرواز ٹی کے 714 لاہور روانہ ہوگئی ہے جبکہ ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کروایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو،د بئی، پیرس اور دوحہ کی پروازوں کو لاہور لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
لاہور سے دوحہ، دبئی، جدہ، ٹورنٹو، ابوظبی اور ریاض کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کے بعد پشاور میں بھی تھنڈر اسٹروم جاری ہیں۔