Jang News:
2026-07-24@09:09:20 GMT

24 بھارتی ایئرپورٹ بند، طیارے ہٹا دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

24 بھارتی ایئرپورٹ بند، طیارے ہٹا دیے گئے

خوف یا خفیہ منصوبہ بندی، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ آج بھی بند ہیں جبکہ طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

کاشان گڑھ، راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔

24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی بحال نہیں ہوسکا، لگ بھگ 300 پروازیں مسلسل منسوخ ہیں۔

امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔

7 دن سے بند سری نگر ایئرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔

لداخ کے لیح کوشک ایئرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے ہیں۔

دھرمشالہ کی 14 پروازیں منسوخ، پنجاب سول ایوی ایشن کا ایک گلوبل رینجر جہاز موجود ہے، چندریگڑھ کی آج کی تمام 70 پروازیں منسوخ، گراؤنڈ پر 4 چھوٹے جہاز کھڑے ہیں۔

جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، 505 جیٹ رینجر ایکس موجود ہے۔

راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ 20 پروازیں آج بھی منسوخ، 7 دن سے کسی ایئر لائن کا کوئی جہاز نہیں اتر سکا ہے۔

گجرات کے بھوج ایئرپورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی جہاز بھی نہیں آسکا،  کلو بونٹر 6 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام منسوخ، ایئرپورٹ خالی ہے۔

جالندھر کے آدم پور ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

شملہ کی یومیہ 4 پروازیں آج بھی منسوخ، ایئرپورٹ پر 6 دن سے 1 طیارہ اور 1 ہیلی کاپٹر موجود ہے، لدھیانہ ایئرپورٹ کی آج کی 2 پروازیں منسوخ ہیں، اب کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

بٹھنڈا ایئرپورٹ کی 4 سہارن پور کی پروازیں منسوخ اور وہاں 4 طیارے موجود ہیں۔

بیکانیر نال کی 4 پروازیں بند، 7 دن سے انڈین ایئر فورس کا لاک ہیڈ میریٹن سی 130 جے 30 ہر کولیس طیارہ موجود ہے۔

کشن گڑھ کی 10 پروازیں منسوخ، ایویانا ایوی ایشن اکیڈمی کے 6 پائپر آرچر طیارے 7 دن سے موجود ہیں۔

سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ایئرپورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔

کاندھلا کی یومیہ کی 2 پروازیں آج بھی منسوخ، سپائس جیٹ ایئر کے طیارے کے گوا منتقل کردیا گیا۔

جام نگر کی 2، کیشود کی 4 پروازیں منسوخ، پور بندر، راج کوٹ ایئرپورٹ پر کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کوئی طیارہ موجود نہیں ہے پروازیں منسوخ ہیں کی 4 پروازیں ایئرپورٹ کی ایئرپورٹ سے موجود ہے آج بھی

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش