میرے پاس بانی پی ٹی آئی کو جیل نکالنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بانی کو جیل سے نکالنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں، میرے پاس یہی لائحہ عمل ہے کہ عدالت میں کیسز لڑ سکیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے قائدین سے میں نے اور میری بہنوں نے ملاقاتیں کی ہیں، علامہ ناصر نے یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے آواز اٹھائیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بھائی سے میری ملاقات 2 مہینوں سے نہیں ہوئی ہے، پچھلے دنوں میری بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، میری بہنوں کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر سے متعلق پیغام ملا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 42 کیسز میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنید اکبر سے متعلق پیغام سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب کو پہنچا دیا تھا، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر پارٹی چیئرمین ہیں۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20 ماہ قبل میرا نام ای سی ایل میں شامل ہوا تھا، آج عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ دے دیا، اب دیکھتے ہیں فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں؟
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک چلانے کی ذمے داری تھی، بانی پی ٹی آئی کےلیے تحریک بڑی چیز ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 42 کیسز میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اورپرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے بھی نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔