اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے علیمہ خان
پڑھیں:
کراچی؛ اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی:مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔