اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تعداد جاری کردی آپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144نافذ جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رو ف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے اسلام ا باد کے مطابق کا حکم
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
مزید :