اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رؤف حسن کا نام ای سی ایل
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا
لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔