اے این ایف نے 16 کروڑ 54 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔
اے این ایف کے کراچی دفتر سے جاری اعلامیے میں ترجمان نے بتایا کہ تعلیمی اداروں اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اعلامیے کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1943.
ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈی ایچ اے ڈی ایچ اے کراچی (چھوٹا بخاری) میں 2 موٹر سائیکل سواروں سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ بلوچستان کےعلاقے سارانان، ضلع پیشن میں حمید کراس کے قریب کارروائی کے دوران 1870 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کچی آبادی، پرانا چمن سے 20 کلوگرام افیون قبضے میں لی گئی، ایک اور کارروائی کے دوران پرانا پسنی روڈ، کوہِ مراد، کیچ کے قریب جھاڑیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 12 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سرائےعالمگیر، منڈی بہاؤالدین روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزمان سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، برآمد شدہ منشیات گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب کارروائی کے دوران ہائی ایس اورموٹرسائیکل میں سوارملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کی۔
اس کے علاوہ آرسی ڈی روڈ حب میں مسافربس سے 10.8 کلو چرس، جنرل بس ٹرمینل پشاور کے قریب افغان باشندے سے 2 پنچنگ پیڈز میں چھپائی گئی 5 کلو آئس جبکہ شاہی قلعہ سرکلرروڈ لاہورکے قریب کارروائی کےدوران ملزمان سے 706 گرام کی 1124 ایکسٹسی گولیاں اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔
مذکورہ کارروائیوں کے دوران ایک خٓاتون سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد کی گئی کارروائی کے اے این ایف کے مطابق کے دوران کے قریب
پڑھیں:
’وزن کم کریں ورنہ!‘‘ برطانوی کمپنی نے موٹے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی
لندن: بحیرہ شمال میں تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے آف شور مزدوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو وہ آف شور پلیٹ فارم پر جانے کے اہل نہیں رہیں گے، جس سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
برطانوی کمپنی آف شور انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2026 سے سمندر میں موجود تیل کے پلیٹ فارمز پر جانے والے ہر مزدور کا زیادہ سے زیادہ وزن 124.7 کلوگرام (کپڑوں سمیت) ہونا ضروری ہوگا تاکہ ہنگامی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں محفوظ طور پر ریسکیو کیا جا سکے۔
برطانوی کوسٹ گارڈ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر پر نصب ونچ 249 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتی ہے، جس میں ایک ریسکیو ورکر (90.3 کلوگرام)، ایک اسٹریچر (29 کلوگرام) اور بچاؤ کا سامان (5 کلوگرام) شامل ہوتا ہے۔
کمپنی کے مطابق، فی الحال 2 ہزار 200 سے زائد مزدور ایسے ہیں جن کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو انہیں ملازمت سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
یہ پالیسی میری ٹائم اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے بعد لائی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ریسکیو مشینری بھاری وزن محفوظ طریقے سے نہیں اٹھا سکتی، جو کسی ہنگامی ریسکیو کے دوران حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، 2008 کے بعد سے آف شور مزدوروں کا اوسط وزن 10 کلوگرام بڑھ چکا ہے۔