پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی اشاعت کا تعین الیکشن کمیشن کے بجائے متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مالیاتی گوشواروں سے متعلق بڑی ترمیم سامنے آگئی، سیاست دانوں کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں کی اشاعت کو مشروط کرنے پر غور جاری ہے۔پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 138میں اراکین پارلیمنٹ سے متعلق بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی نے سیکشن 138میں نیا پیراگراف شامل کرنے کی تجویز دیدی جوکہ شازیہ مری اور نوید قمر نے پیش کی ہے۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی گوشواروں کی حد سے زیادہ اشاعت سے اراکین پارلیمان اور خاندانوں کی ذاتی سیکیورٹی اور رازداری کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بہتر طرز حکمرانی اور افراد کی رازداری و سیکیورٹی کے لیے توازن برقرار رکھا جائے۔پیپلز پارٹی کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمان و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کا تعین متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر آپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی کا حکم سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی الیکشن ایکٹ اسمبلی کے
پڑھیں:
جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیشنل پارٹی کاکہناتھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے،مجوزہ ترمیم آئین کی بنیادی روح اور ڈھانچے کو کمزور کرے گی۔
جے یو آئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ جے یو آئی ف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی،ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے،ان کاکہناتھا کہ27ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم کو رول بیک کردیاگیا،حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی،ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
مزید :