سکھر: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے تین ملزمان کو 5 سال قید و جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی عدالت نےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان قمر شہزاد، محمد ذیشان اور زبیر اصغر کو فی کس 5 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کی تفتیش سب انسپیکٹرصدام حسین نے کی جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل گیان پرکاش نے کی۔
دوران تفتیش ملزمان سے 10 لاکھ روپے، 20 ہزار 700 امریکی ڈالر اورایک لاکھ 47 ہزارسعودی ریال بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں عدالت نے سرکار کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
یہ فیصلہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی روک تھام اور مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل امریکی ڈالر ایف آئی اے سب انسپیکٹر سکھر صدام حسین غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کمپوزٹ سرکل گیان پرکاش مالی بدعنوانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ڈالر ایف ا ئی اے سب انسپیکٹر سکھر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کمپوزٹ سرکل گیان پرکاش مالی بدعنوانی کرنسی ایکسچینج
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 122 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5112 روپے ہوگئی۔