پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی میئر سکھر سے ملاقات، مون سون بارشوں میں حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں کے دوران سکھر کے شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سینئر رہنما و سربراہ شعبہ خواتین فریال تالپور سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں میں سکھر شہر میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ سکھر شہر میں مون سون کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن پر بجلی کے متبادل انتظامات بھی مکمل ہیں جبکہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں میں ڈیواٹرنگ پمپس نصب کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر ڈویژن سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں دینے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو میئر سکھر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ایوان میں کسانوں کے گھر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کسانوں کی گندم نہیں خریدی جس سے کسان کا نقصان ہوا، پھر حکومت نے کہا اپنی گندم اسٹور کر لیں اور اب جب کسان نے گندم جمع کرلی تو کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اس پر اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے معاملے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کسان نے کسی جگہ گندم رکھی ہے وہاں ظاہر ہے کئی کسانوں نے رکھی ہوگی، اب اسی جگہ کو ذخیرہ اندوزی کہا جائے تو یہ مسئلہ ہے۔
اسپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ ایسی صورت حال میں کسان کہاں جائیں؟ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرے اور صوبائی وزیر ذیشان رفیق معاملے کو دیکھیں کیونکہ یہ مسئلہ بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسان سے بائیس سو میں گندم خریدی گئی اور آج قیمت چار ہزار پر چلی گئی ہے، اس کو حکومت کو دیکھنا چاہیے اور گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہیں پڑنے چاہیں۔
اس پر پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے کسانوں کے گھروں پر گندم جمع کرنے کے معاملے پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرائی۔