گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناقابل قبول، عالمی برادری غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کرائے: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
پاکستان نے اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ معصوم فلسطینیوں کو دو سال سے مسلسل بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے اور غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوچکی ہے، جس کے باعث فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرے، فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عرب ممالک کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف سخت ترین اقدامات کرے۔
انہوں نے ترکیہ، ایران اور فلسطین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہنگامی اجلاس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ اسرائیل کا گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول ہے اور پاکستان اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار پاکستان دو ریاستی حل غزہ جنگ بندی گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد وزیر خارجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان دو ریاستی حل گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد وی نیوز گریٹر اسرائیل اسرائیل کے اسحاق ڈار کرتا ہے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے لیے بھی اپنی آمادگی ظاہر کی۔