وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز آمد، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ریلویز ٹریکس اور ٹرینوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے حنیف عباسی کے دور میں کیے گئے منفرد اقدامات کو سراہا، جبکہ وزیر ریلویز حنیف عباسی نے تجاوزات کے خاتمے میں فیڈرل ریزرو پولیس کی معاونت پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز حنیف عباسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان ریلویز حنیف عباسی اجلاس میں
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔