data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن ٹرین کے موجودہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانیکا مطالبہ کر دیا، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں کنوینر ریلوے کمیٹی جناب خورشید اعظم شمسی، ڈپٹی کنوینر عبدالغفار میمن، اراکین کاشف حسین قاضی، محمد زاہد جاوید، ناظم الدین شیخ اور عبدالصمد فاضلانی شامل تھے، جبکہ پاکستان ریلویز کی نمائندگی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ سکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلویز لینڈ ریونیو نے کی۔اجلاس کے دوران وفد نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن ٹرین کے موجودہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ ٹرین کی کارکردگی اور وقت کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے غیر ضروری اور غیر منافع بخش اسٹاپوں کو ختم کرنے، تمام بوگیوں کی مرمت اور ناقابل مرمت بوگیوں کی جگہ نئی بوگیاں فراہم کرنے، سکھر ایکسپریس کے لیے مستقل بوگیاں مختص کرنے اور ان بوگیوں کو دیگر ٹرینوں سے منسلک نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مزید برآں، وفد نے سکھر میں ٹرین بوگیوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکھر ایکسپریس

پڑھیں:

بیجنگ سے مال بردار ٹرین آذربائیجان کے لیے روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے دارالحکومت بیجنگ سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے مال بردار ٹرین کا آغاز کر دیا ۔ یہ اقدام نئے چین یورپ مال بردار ٹرین روٹ کا حصہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مال بردار ٹرین بیجنگ کے ضلع فانگ شان میں انٹرنیشنل لینڈ پورٹ سے روانہ ہو ئی۔ ٹرین پر موجود کنٹینرز میں رکھا گیا مال بحیرہ کیسپین کو عبور کرتے ہوئے 15 روز بعد باکو پہنچے گا۔ بحیرہ کیسپین کو عبور کرنے کے لیے کنٹینرز کو جہازوں میں رکھا جائے گا جو 2روز میں باکو پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس روٹ کے تحت باکو کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک تک رسائی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • پاکستان کا عالمی انسداد دہشتگردی کے ڈھانچے کو متوازن، انسانی حقوق پر مبنی بنانے کا مطالبہ
  • کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی
  • بیجنگ سے مال بردار ٹرین آذربائیجان کے لیے روانہ
  • مہر ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ
  • محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے، بلال اظہر کیانی
  • لاہور تا روس مال بردارٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل
  • پاکستان ریلویز کا بڑا اقدام، لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل