اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ ملک جنگی صورتحال میں ہے اور پی ٹی آئی اب بھی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، کیا آپ ان کو سمجھانے میں یا مذاکرات میں کوئی کردار ادا کریں گے؟۔

جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، وہ بھی ملک کے لئے لڑنے کی بات کرتے ہیں، حکومت بھی لڑنے کی بات کرتی ہے، ان کا لیڈر جیل میں ہے، کارکنان بھی جیل میں ہیں، ان کو لگتا ہے کہ باہر آنے سے ملک کو فائدہ ہو گا، اس لئے وہ یہ مطالبہ بھی سامنے رکھتے ہیں، باقی معاملہ عدالت میں ہے، میں سیاسی بندہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کو جیل رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ ابھی اپنی پوزیشن کو واضح نہیں کر رہا، بڑی طاقتوں کا اپنی پوزیشن واضح نہ کرنا ظاہر ہے یہ ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، 60 ہزار انسانوں کے قتل عام پر امریکہ خاموش ہے اور وہ اسرائیل کو حق بجانب سمجھتا ہے، امریکہ اپنا مفاد دیکھے گا اس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو محاذ پر لڑ رہے ہیں وہ جنگ کی حکمت عملی خود بناتے ہیں، جنگ اس حد تک نہیں پہنچی کہ ایٹمی جنگ بن جائے، اس وقت پاکستان کو کئی فتوحات حاصل ہوئی ہیں، پاکستان کے لئے اچھی خبریں آ رہی ہیں اور بھارت جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، من گھرٹ خبریں پھیلا رہا ہے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں سفارتی کوششوں سے مطمئن نہیں ہوں، پاک افواج بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں۔ ہمارے سفارتی مشنز کو اس وقت مختلف ممالک کے دورے اور اپنے دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہئے تھا مگر ہم نے وہ سفارتی کوششیں نہیں دکھائیں جو ان حالات میں ہونی چاہئیں، موجودہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے میں مطمئن نہیں ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے ہماری مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا، آج جمعہ کو ہم نے ملک بھر میں یوم دفاع وطن منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا جس میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ فوج سے گلے ہیں لیکن جب وطن عزیز کا معاملہ آئے گا تو وہ ہمیں دو قدم آگے پائیں گے، سوشل میڈیا پر جنگ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہری دفاع کیلئے انصار الاسلام کے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، خدانخواستہ کہیں نقصان ہو وہاں شہریوں کی مدد کے لئے پہنچنے اور طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت ہمارے خلاف اسرائیلی ہتھیار استعمال کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم ان دونوں کیخلاف ایک ہی لب و لہجہ اختیار کریں۔ بہادری اور خوبصورت حکمت علمی کے ساتھ دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہندوستان نے ہماری مساجد و مدارس کو نشانہ بنایا ہے۔ ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے دفاع میں صف اول میں لڑنے کا عزم رکھنے والا دینی مدرسے کا نوجوان ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدرسہ بین الاقوامی دباؤ میں بھی رہتا ہے اور حکومتی دباؤ میں بھی رہتا ہے، مدارس کے ساتھ یہ تصادم ختم ہونا چاہیے اور مدارس کے ساتھ کی گئی کمنٹمنٹس کو پورا کرکے دنیا کو بتایا جائے کہ ہم ایک ہیں، اگر میں ملکی دفاع میں آپ کے ساتھ ایک صف میں ہوں تو پھر آپ کو بھی میرے ساتھ ایک صف میں کھڑا ہونا ہوگا، تعاون دوطرفہ معاونت کا نام ہے۔ ہم اپنے تعاون اور شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں پتہ نہیں آپ کب مدارس کو پاکستانی سمجھیں گے۔ ان حالات میں ایک ہی قومی بیانیہ ہونا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،اہم خبر آ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے جیل میں کے ساتھ

پڑھیں:

چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات

چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ نے اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات پر پوپ لیو سے  اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 رکنی پاکستانی وفد نے 2 روزہ 60 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔

فادر جیمز چنن، فادر نقاش اعظم، چیئرمین پاکستان پیس فاؤنڈیشن مولانا محمد زبیر عابد و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر فادر جیمز چنن نے مولانا محمد عاصم مخدوم کی پاکستان میں بین المذاہب خدمات کا تذکرہ کیا جس پر پوپ لیو نے خوشی کا اظہار کیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی روم میں 60 سالہ گولڈن جوبلی بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ پوپ لیو کی بین المذاہب رواداری کے حوالے سے کی گئی تقریر تاریخی دستاویز کی حامل ہے۔ پاکستانی وفد نے پوپ لیو کو پاکستانی قالین کا تحفہ بھی پیش کیا جسے پوپ لیو نے بہت پسںد کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید
  • مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کی حکومت پر علماؤں کے ضمیر خریدنے کا الزام لگا دیا
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے
  • فضل الرحمان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر برس پڑے
  • ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت کردی
  • حکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان