بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے، اور دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، جو چین اور روس کے تعلقات کی ترقی میں نئی توانائی کی علامت ہے۔دورے کے دوران، دونوں ممالک نے عالمی اسٹریٹجک استحکام کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جو چین اور روس کی عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔ اور فریقین نے بین الاقوامی قانون کی اٹھارٹی کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے کے بارے میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا، جو بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق کی بھرپور حفاظت کرنے کی آواز بنی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر

چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے “امن کی مشعل،ٹائمز کا نیا باب – جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ  اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی  جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی” کو ایک مبارکبادی پیغام  بھیجا ۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال قبل چینی عوام اور روسی عوام نے مشترکہ طور پر عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح میں انمٹ تاریخی کردار ادا کیا، ایک  ناقابل تقسیم عظیم دوستی قائم کی اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔

آج، 80 سال بعد، چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں اور مضبوط تعلقات کی ایک نئی  مثال قائم کر رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانا بڑی اور دور رس اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ دونوں  ممالک کے عوام کے درمیان باہمی   دوستی کو فروغ دینے کے لیے نئی تحریک پیدا کریں گے، چین اور روس کے درمیان نئے دور میں ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں نئی ​ روشنی  پیدا کریں گے، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

“امن کی مشعل، ٹائمز کا نیا باب – جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں چین-روسی ثقافتی تبادلے کی سرگرمی” کا انعقاد  چائنا میڈیا گروپ نےاسی دن ماسکو میں روسی  براڈکاسٹنگ کمپنی کے ساتھ  مشترکہ طور پر کیا تھا۔  اسی دن روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اس تقریب کو مبارکباد کا  پیغام بھیجا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر اور  روسی ہم منصب  کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
  • چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
  • چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان
  • تباہ ہونے والا روسی خلائی جہاز زمین پر کس دن گرے گا، کون سے ممالک خطرے میں؟
  • تعطیلات کے دوران مضبوط کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاس ہے ، چینی وزارت خارجہ
  • چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
  • چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی
  • امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے‘ چینی وزارتِ خارجہ