چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔
ایکشن پلان میں دونوں ممالک کے درمیان فلم کے میدان میں مشترکہ پروڈکشن کے منصوبوں کو فروغ دینے، ایک دوسرے کی فلموں کو متعارف کرانے، ایک دوسرے کے فلمی فیسٹول کا انعقاد، فلم آرکائیوز کی مشترکہ حفاظت اور استعمال، اور “یوریشین فلم ایوارڈز” میں شرکت کے منصوبے شامل ہیں ۔ ایکشن پلان کا مقصد فلم کے ذریعے دونوں ممالک کی تہذیبوں کے درمیان باہمی تبادلے اور سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا اور نئے دور میں چین اور روس کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنے میں تعاون کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان چین اور روس کا جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان مسلح تنازعات کی روک تھام پر زور چین اور روس کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ چین روس ہیومینٹیز کوآپریشن کمیٹی کی فلم کوآپریشن ذیلی کمیٹی کا 18واں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا آئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان رواں سال کے لئے “واک ان چائنا” نامی سرگرمی کا ووہان شہر میں آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان بھارت کشیدگی: امن کے قیام کیلئے برطانیہ، روس اور جاپان میدان میں آگئے
لندن : برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی ہے۔
برطانوی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ "ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے دوست اور شراکت دار ہیں، اور ہم علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔"
انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ خطے میں امن و امان کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔
دوسری جانب، روس اور جاپان نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ "ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر فکر مند ہیں اور دونوں ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں۔"
جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری نے بھی اسی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے صورتحال کو مستحکم کرنا چاہیے۔"