اسلام آبادمیں ڈپلومیٹک انکلیو سپورٹس کمپلیکس اور شاپنگ مال بنانے کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری)وفاقی دارالحکومت میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو سپورٹس کمپلیکس اور شاپنگ مال بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تعمیر و ترقی اور تزئین آرائش کے لئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاؤسنگ، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو کی تعمیر و ترقی، بیوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ شاپنگ اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ اجلاس میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری، ہارٹیکلچر ورک، ماحول دوست شجرکاری، دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ، پارکنگ کے بہترین انتظامات، جدید اور خوبصورت لائیٹس لگانے، سیکورٹی کو مزید مضبوط اور فول پروف بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی گیٹس کو مزید، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں کے دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے علاوہ سیکورٹی نظام کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے اور مانیٹرنگ میکنزم کو مزید مضبوط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ سپورٹس کمپلیکس کیلئے جگہ مختص کرنے کے ساتھ ان کی تعمیر پر کام کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید سہولیات سے مزین ایونٹ ہال کی تعمیر سمیت فوڈ کورٹس سمیت مختلف کیوسک کی تعمیر کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کو اسلام آباد کا خوبصورت ترین حصہ بنایا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک خوبصورت، منظم اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس اسلام ا باد کی تعمیر کی ہدایت کے ساتھ
پڑھیں:
خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer