حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ پاکستانی عازمینِ حج سے واجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، جبکہ ادائیگی کا نظام ”پہلے آئیے، پہلے پائیے“ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی، جس کی متوقع رقم تقریباً پانچ لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، اور صرف وہی افراد اخراجات جمع کرانے کے اہل ہوں گے جنہوں نے پہلے ہی رجسٹریشن مکمل کروائی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے منظور شدہ بینکوں میں حج واجبات جمع کرائے جا سکیں گے، اور دستیاب کوٹے کے مطابق جب مطلوبہ اخراجات جمع ہو جائیں گے تو مزید وصولی کو روک دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے لیے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ جبکہ پاکستان کو اس سال سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ ملا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ 30 ہزار کرنے کی درخواست کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی شاہی حکم پر جمیکن دھڑ جڑی جڑواں بچیاں سعودی عرب منتقل، سرجری کا فیصلہ معائنے کے بعد ہوگا عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان عمران خان کی 9مئی مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اظہار اطمینانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی وصولی
پڑھیں:
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔