کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں چل رہی
ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی سے مون سون سسٹم کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجودہے۔
اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا، اسلام آباد ائیرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ،جس کے بعد محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری کردی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وارننگ جمعہ کے روز تک مؤثر رہے گی۔ بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے،جبکہ مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔