امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی
رپورٹ کے مطابق قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔
ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔
امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔
امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے تین روز قبل دیر پہنچی تھی۔
دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے انجام دی۔
کارروائی کے دوران گرفتار افراد کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو شاہراہِ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجواتے تھے۔
چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ ان کے موبائل فونز اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جن سے غیر قانونی لین دین سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد شدہ رقم کے حوالے سے تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکے، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔