جعلساز پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار ، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے جعلساز کو پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلیں، گرفتار جعلساز خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے، لوگوں سے لوٹ مار میں ملوث تھا۔ لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے دانش اقبال نامی جعلساز سمیت پانچ پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو عدد پستول، دو کلاشنکوف نما رائفل، ایک رپیٹر، ایک ایم پی فائیو رائفل برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت ملی تھی کہ لطیف آبا دمیں ایک جعلساز جو خود کو ایک حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا ہے شہریوں کو سرکاری نوکریوں اور دیگر مقاصد کا جھانسہ دے کر لوٹتا ہے، اسے گرفتار کرکے اس کے ساتھ پانچ سیکورٹی گارڈز اور گاڑیاں برآمد کرلیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم سے 13لاکھ 34ہزار روپے جن میں 2لاکھ 57ہزار کے جعلی نوٹ، دو عدد جعلی نمبر پلیٹ، سیکورٹی سروسز کا اسلحہ اتھارٹی لیٹر اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل 2021ء میں بھی کینٹ تھانے کی حد سے جعلسازی کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے بی سیکشن پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی گارڈز
پڑھیں:
لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید، اسلحہ بھی لے اڑے
لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
آزاد کشمیر: تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل