کاروباری ہفتے کا آغاز جسم پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیر کے دن کا تناؤ صرف ایک عام احساس نہیں بلکہ سائنسی طور پر ثابت شدہ حقیقت بنتا جا رہا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پیر کے دن، یعنی ہفتے کے آغاز پر، لوگوں کے تناؤ کے ہارمونز کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اثر نہ صرف کام کرنے والے افراد پر ہوتا ہے بلکہ ریٹائرڈ اور غیر ملازمت پیشہ افراد بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
تحقیق میں شامل ساڑھے 3 ہزار معمر افراد پر کی گئی سٹڈی سے پتہ چلا کہ پیر کے روز ذہنی دباؤ بڑھانے والا ہارمون “کورٹیسول” 23 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ دباؤ وقتی نہیں بلکہ کئی ہفتوں تک برقرار رہ سکتا ہے، جس سے دل کے امراض، ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر جیسے مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق پیر کا دن اب صرف ایک کیلنڈر کی تاریخ نہیں بلکہ ایک ثقافتی نفسیاتی دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے، جو ہماری جسمانی اور ذہنی صحت پر طویل المیعاد اثرات ڈال سکتا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں پیر کے روز شروع ہونے والے ذہنی دباؤ اور اس کے جسم پر پڑنے والے اثرات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، اور اس کے نتائج جرنل آف ایفیکٹیو ڈس آرڈرز میں شائع ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیر کے
پڑھیں:
سندھ ،نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار،مفت فراہم کی جائیگی،طحہ فاروقی
سندھ ،نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار،مفت فراہم کی جائیگی،طحہ فاروقی
کراچی ،سندھ میں پہلی بار بینائی سے محروم افراد کے لئے اسکینرزاسٹک تیار کرلی گئی۔ سندھ میں 60 لاکھ سے زائد خصوصی بچے اور دیگر ذہنی معذور افراد ہیں۔ ذہنی و جسمانی معذور افراد اور آٹزم سمیت خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈوائسسز بھی تیار کی جارہی ہیں۔سندھ میں پہلی بار بینائی سے محروم افراد کی رہنمائی کے لیے سینسر والی اسکینر اسٹک تیار کرلی گئی جبکہ دیگر ذہنی و جسمانی معذوری اور مفلوج سمیت آٹزم اسپیشل بچوں کی زندگی کو کارآمد بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف ڈیوائسسز بھی تیار کی جارہی ہیں۔ یہ اسکینر اسٹک اور مختلف ڈیوائسسز این ای ڈی یونیورسٹی کے بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ تیار کررہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹی حکومت سندھ اور این ای ڈی یونیورسٹی کے درمیان معائدہ بھی طے پایا گیا ہے جس کے تحت سندھ میں پہلی بار اس منصوبے کو پائلٹ پروچیکٹ کے طور پر رواں ماہ میں متعارف کرایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹی حکومت سندھ بینائی سے محروم افراد کو اسکینر اسٹک بلامعاوضہ فراہم کرے گی۔سیکریٹری ایمپاورمنٹ طحہٰ احمدفاروقی نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ بنیائی سے محروم افراد کے لیے سندھ میں پہلی بار اسکینرزاسٹک تیار کرلی گئی ہے جبکہ دیگرذہنی و جسمانی معذور افراد اور آٹزم سمیت خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی ڈیوائسسز بھی تیار کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹی حکومت سندھ کی جانب سے دیگر معذور افراد کو بھی یہ جدید طبی آلات مفت فراہم کی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں خصوصی بچے اور دیگر ذہنی وجسمانی معذور افراد کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹی حکومت سندھ نے این ای ڈی کے بائیومیڈیکل انجینئرنگ شعبہ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت اور نیند کی کمی دور کرنے کے لیے MindFoster، توجہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے Binaural Beats، ذہنی اور علمی مہارت کے لیے Neurofeedback، متاثرہ مریض کو بار بار ڈاکٹر کو دیکھنے اور مریض کی پروفائلنگ کے لیے Digital Cognitive Assessment، معذور افراد کے لیے Trunk Orthosis، اسپائنل کوڈ کے مریضوں کے لیے Floor to Chair patient lifter، نابینا افراد کی بہتر آمدورفت کے لیے WalkAid، لڑکیوں کو خصوصی ایام کے دوران میڈیکیٹڈ پیڈ HerCrampseEase اور معذور افراد کے آمدورفت میں اسانی کے لیے EasyMobility سمیت دیگر ڈیوائسسز تیار کی جارہی ہیں۔طحہ فاروقی نے بتایا کہ رواں ماہ میں بینائی سے محروم افراد کے لیے اسیکنر اسٹک مفت فراہم کردی جائے گی جبکہ دیگر ذہنی و جسمانی مفلوج افراد کے لیے بلاومعاوضہ ڈیوائسسز فراہم کی جائیں گی۔