پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا۔
ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداروں سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی ہے۔
وزیرِاعلی نے ہوم سیکریٹری پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میٹرو بس اسٹیشن پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔
انہوں نے محکمۂ داخلہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 7500 کیمروں سے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی گئی، پولیس کے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افسر اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سائبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ ہوئے، 170 افراد گرفتار اور مقدمات درج کیے گئے، جلوس کے راستوں کی صفائی، پانی کا چھڑکاؤ، جراثیم کش ادویات کا اسپرے مسلسل جاری رہا۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں کی بروقت مرمت کی گئی جبکہ سائے، سبیل اور عارضی طبی مراکز بھی قائم کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی مریم نواز
پڑھیں:
دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے: مریم نواز
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے سندھ میں طغیانی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں ہدایت کی کہ دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے، خطرہ ہو تو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پرامن ترین محرم منعقد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ طغیانی سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دریا کے بہاؤ اور بندوں کی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
انہوں یہ بھی کہا کہ عوام کو ریسکیو کے پیشگی حفاظتی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے، ریسکیو ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں، ضروری مشینری اور کشتیاں بھی دستیاب رکھی جائیں جبکہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔