ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی واردات بے نقاب کیسے ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ان کے گھر سے چوری کرنے والی غیر ملکی ملازمہ سے متعلق دلچسپ واقعہ سُنا دیا۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ندا کے مطابق بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بچے کی نگہداشت کے لیے رکھا، جس پر انہوں نے مکمل بھروسہ کیا کیونکہ وہ پیشہ ورانہ لگتی تھی اور غیر ملکی شہریت رکھتی تھی۔
ندا کے مطابق ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، مگر انہیں کبھی ملازمہ پر شک نہ ہوا۔ ایک دن خریداری کے دوران انہوں نے ملازمہ کو اپنا پرس پکڑا دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں موجود 300 یوروز غائب ہیں۔ اس پر انہوں نے تحقیقات کا فیصلہ کیا۔
https://www.
ملازمہ نے چھٹی کی درخواست کی جو ندا نے قبول کرلی اور خود بھی اس کے ساتھ اس کے گھر گئیں، جہاں انہیں اپنے گھر کے سامان سے بھرے تین بیگ ملے، جن میں قیمتی اشیاء، برانڈڈ کپڑے، موبائل فون اور گمشدہ رقم موجود تھی۔
چونکہ ملازمہ طویل عرصے سے کام کر چکی تھی اور چوری شدہ سامان واپس مل گیا تھا، ندا نے قانونی کارروائی نہیں کی، مگر متعلقہ ایجنسی کو تفصیلی شکایت ارسال کر دی جس نے اس ملازمہ کو بھیجا تھا۔
ندا نے اس واقعے کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے اس سے سیکھ کر دوسروں کو بھی ملازموں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا
اداکارہ و ماڈل مہربانو نے ایک انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے بے نقاب کردیا۔
مہربانو حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈراموں میں معصوم لڑکی کے کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتیں، بلکہ ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں، جن میں لڑکیاں پُراعتماد ہوتی ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، کیونکہ ایسے کردار ان کی اپنی شخصیت سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔
مہر بانو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی بڑے اداکاروں کے جسم سے بدبو آتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق وہ اداکار عفان وحید کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، جہاں ایک ساتھی اداکار کے جسم سے بدبو بہت زیادہ آ رہی تھی، لیکن انہوں نے انہیں کچھ نہیں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر کسی کو اس حوالے سے کچھ نہیں کہتیں اور پروفیشنل انداز میں سب کچھ برداشت کرتی ہیں۔
مہربانو نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں لڑکوں اور لڑکیوں کو بہت زیادہ ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیمرے کے سامنے اور پیچھے، اس طرح کے واقعات عام ہیں۔
اداکارہ کے مطابق کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کی جانب سے یہ پیشکش بھی کی جاتی ہے کہ ’یہ کرلو تو تمہیں کام مل جائے گا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور افراد کی طرف سے اداکاروں پر کام کے لیے دباؤ بھی ڈالا جاتا ہے، شوبز ایک ایسی دنیا ہے جہاں حسین چہرے اور پرکشش شخصیات موجود ہوتی ہیں، اسی لیے اس کا تاریک پہلو بھی بہت نمایاں ہے اور لوگ اس کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔
Post Views: 3