لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ جرائم کی شرح کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔ پولیس پر ہم تنقید کرتے ہیں لیکن جب بھی لا اینڈآرڈر کا ہو یہی پولیس کام آتی ہے ۔ پولیس نے بہت سے قتل کی وارداتوں کے ملزمان کا سراغ لگایا ۔ کئی ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن جب بھی کوئی اچھا کام کرے اسکو سراہا بھی جانا چاہیے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا
اپنے بیان میں چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ناسور صرف قومی یکجہتی اور سخت ریاستی اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملوں نے پوری قوم کا صبر آزما لیا ہے اور اب ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ معیشت آگے بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متعدد محاذوں پر دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے شواہد عالمی برادری کے سامنے بارہا آچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ ایاز میمن نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ملک ہے، تاہم اگر ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔