پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔ لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر 2 سو سے 3 سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔ لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر 2 سو سے 3 سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔ سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔ لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: والے روٹ پر کر دیا گیا لاہور سے

پڑھیں:

ڈیزل 12.84، مٹی کا تیل 7.19 روپے لٹر سستا، پٹرول کی قیمت برقرار، ایل این جی 1.46 فیصد مہنگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک کااضافہ کر دیا۔ اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اضافے سے 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.14 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ
  • عوام کیلئے خوشخبری:محکمہ ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں کمی کا اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
  • ڈیزل 12.84، مٹی کا تیل 7.19 روپے لٹر سستا، پٹرول کی قیمت برقرار، ایل این جی 1.46 فیصد مہنگی
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
  • عوام کے لیے بُری خبر: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • مہنگائی میں پھرسے اضافہ، ایک ہفتےمیں کونسی چیزکتنی مہنگی ہوئی؟
  • ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبرآگئی
  • آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان