آیت اللہ خامنہ ای کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کیلئے ناقابل برداشت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کو ناصبی فکر سے بچنے کیلئے ذکر اہل بیت (ع) اور ذکرِ امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نائب امام اور پورے عالمِ اسلام کے رہبر و رہنماء ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال روڈ جیکب آباد پر منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ایمان کی علامت ہے، جبکہ آل محمد (ص) سے بغض اور دشمنی نفاق کی نشانی ہے۔ نواسۂ رسول امام حسین علیہ السلام سے عداوت رکھنے والے آج بھی وقتاً فوقتاً اپنے باطنی ناپاک خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ناصبی فکر سے بچنے کے لئے ذکر اہل بیت (ع) اور ذکرِ امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے کیونکہ امام حسین (ع) کشتیٔ نجات اور شمع ہدایت ہیں، اور ان کی مجالس اور جلوس امت کی ہدایت و اصلاح کا ذریعہ ہیں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجالس عزاء کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کی ذکر امام حسین علیہ السلام سے دشمنی اور بغض کا رویہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، اور اس پر شدید عوامی ردعمل آئے گا۔ ذکر امام حسین (ع) کو جرم قرار دینے والے اپنے کردار اور افکار پر شرم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذکر امام حسین (ع) افضل ترین عبادت ہے اور اس عبادت پر ایف آئی آر درج کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شان میں کی جانے والی امریکی و اسرائیلی ہرزہ سرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نائبِ امام اور پورے عالم اسلام کے رہبر و رہنماء ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت ہے، اور ہم مراجع کرام و مجتہدین عظام کی قیادت میں اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام علامہ مقصود کی شان میں کرتے ہوئے نے کہا کہ آیت اللہ ڈومکی نے خامنہ ای انہوں نے
پڑھیں:
بالائی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے فوری نمٹا جائے، علامہ شبیر میثمی
ایک بیان میں مرکزی رہنما ایس یو سی نے کہا کہ متعلقہ صوبائی و مرکزی اداروں کو چاہیے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، زخمیوں اور کھلے آسمان تلے موجود افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں ودیگر امدادی سامان فراہم کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاگستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، مالا کنڈ ڈویژن اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت اور متاثرہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مرکزی رہنما ایس یو سی نے کہا کہ متعلقہ صوبائی و مرکزی اداروں کو چاہیے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، زخمیوں اور کھلے آسمان تلے موجود افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں ودیگر امدادی سامان فراہم کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے، حکومت اور مخیر حضرات اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لیے فوری عملی اقدامات کریں اور جس قدر تباہی ہوئی ہے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر عوامی نقصان کا ازالہ کیا جائے، بالائی علاقوں کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔