نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ عدالت نے ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ضمانت میں توثیق کردی تھی۔
عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔
جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس میں کہا ہم تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کی درخواست ضمانت نادیہ حسین
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ علی نواز اعوان اور طاہر صادق کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بار پھر خط لکھنے کی ہدایت کی، جبکہ ان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔
کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید اور رہنما حماد اظہر پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر مطلوبہ رپورٹس اور شواہد لازمی طور پر پیش کیے جائیں تاکہ کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سب سے پہلے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، اس کے بعد 8 اور 9 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔