فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
فیصل جاوید—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالتِ عالیہ میں سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی حفاظتی ضمانت فیصل جاوید
پڑھیں:
فیصل جاوید کا معرکہ حق میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کی مہم پر سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
اسلام آباد:سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔
جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔
اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔
فلک ناز چترالی نے کہا کہ عطا تارڑ نے کون سی جنگ لڑی تھی؟ جبکہ ہمایوں مہمند نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا ڈیزائن بنانے والے نواز شریف کو ایوارڈ نہیں دیا گیا۔
وزیر قانون نے ایوان میں بتایا کہ معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں، الحمدللہ اس جنگ میں ہمارے بہت کم فوجی افسران اور اہلکار شہید ہوئے، اس جنگ میں جن افراد کے گھر تباہ ہوئے انہیں بھی ایوارڈ دیے گئے ہیں، اس پر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں دل بڑا کرنا چاہئے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جن سینیٹرز کو ایوارڈ دیے گئے وہ باہر سفارتی سطح پر محاذ لڑ کر آئے ہیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگوں نے جس طرح معرکہ حق کی جنگ لڑی اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔