data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری  کا کہنا تھا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں، ابھی بہت سی راہیں کھلی ہیں۔

فیصل چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نمائندہ اس وقت جیل میں ہے، مگر عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کراہ رہا ہے، یہ معاشی ناانصافی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب بھی بانئ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت راستے موجود ہیں، مجھے تو عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لہے لسٹیں بار بار ایک جیسی بنائی جاتی ہیں، مگر دیگر قانونی ٹیم یا رہنماؤں کو بھی ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حالات، موسم اور وقت دیکھ کر اپنی حکمت عملی طے کرتا ہوں، عمران خان کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اور لائحہ عمل بنانا ضروری ہے۔

مزاحمت اور مفاہمت کے بیانیوں پر بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ سیاسی عمل میں دونوں راستے بیک وقت اہم ہوتے ہیں، نہ مزاحمت ترک کرنی چاہیے، نہ ہی مفاہمت کا در بند کرنا دانشمندی ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی کی رہائی کے لیے فیصل چوہدری پی ٹی آئی

پڑھیں:

اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی کے جنوب میں واقع جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب کشتی الٹنے سے 27 تارکین وطن اور پناہ گزین ہلاک ہو گئے ہیں۔

'یو این ایچ سی آر' اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے 60 افراد کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔ اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق کشی پر سوار لوگ لیبیا سے آ رہے تھے اور ان کی منزل اٹلی تھا۔

افریقہ کے ساحل سے اٹلی کا سفر اختیار کرنے والے تارکین وطن اور پناہ گزین عام طور پر خستہ حال کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں جن میں گنجائش سے کہیں زیادہ لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کو انسانی سمگلر بحیرہ روم کے اس خطرناک سمندری راستے سے یورپ کی طرف بھیجتے ہیں جن میں بیشتر کی ابتدائی منزل لیمپیڈوسا ہوتا ہے۔

محفوظ مہاجرت پر زور

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال وسطی بحیرہ روم کے راستے یورپ تک پہنچنے کی کوشش میں 700 سے زیادہ تارکین وطن اور پناہ کے خواہش مند لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانے اور زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے سمندر میں بچاؤ کی کارروائیوں کو بہتر بنانا، لوگوں کو مہاجرت کے محفوط راستے مہیا کرنا اور پناہ گزینوں کی عبوری منازل سمجھے جانے والے ممالک کو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دینا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
  • اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
  • امریکہ عنقریب ہی عین الاسد سے اپنی فوجیں نکال لیگا، عرب میڈیا
  • اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
  • عمران خان کے ٹائیگرز نے رات جاگ کر معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا: فیصل جاوید
  • عامر خان ’ذہن کی صفائی‘ کے لیے کس راستے پر چل رہے ہیں؟
  • (سندھ بھر میں جشنِ آزادی )عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کی ریلیاں
  • جشن آزادی پر عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی، علی امین گنڈاپور کا ہر حد تک جانے کا عزم
  • گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
  • صیہونی افواج کے وحشیانہ حملے میں امداد کے متلاشی مزید 31 افراد سمیت 89 فلسطینی شہید