بجلی لوڈ شیڈنگ پر سڑکیں بند کرنا فیشن بن گیا ہے،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 9مئی کے واقعے میں معافی مانگیں اور بتائیں کہ انہوںنے کس طرح یہ دہشت گردی کروائی، عمران خان کے پاس نظریاتی لوگ نہیں ہیں جو ہیں وہ جیل میں بند ہیں باقی جو ہیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کو آنکھیں کھولنی چاہییں ان کی دوسری لیڈر شپ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔ سیاست میں رستے سب کودیے جاتے ہیں، غلطیساں سب سے ہوتی ہیں ہمیں اس طرح کی کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات ہوں یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈنکے کے زور پر چوری اور سینے زوری والا ماحول ہو، عمران خان نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں وہ ٹھیک کریں، حیدرآباد سکھر موٹر وے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ چار سے ساڑھے چار سو ارب روپے کا پروجیکٹ ہے، وفاق نے اس میں بہت کم پیسے رکھے ہیں جو سندھ کے ساتھ زیادتی ہے ،یہ سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے، موٹر وے بنانے کیلیے مطلوبہ پوری رقم دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے جو پیشن گوئی کی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ کیا ہو اہے اور انہیں خصوصی ہدایت کی ہے جس کے بعد بلدیاتی اور ریسکیو کے ادارے الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، حیدرآباد میں 20،20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں، سڑکوں پر لوگ احتجاج کررہے ہیں، میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوںکہ وہ اس طرح احتجاج کرکے سڑکیں بلاک نہ کریں، سڑکیں بلاک کرنا فیشن بن گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ میں جہاں بھی بجلی کی چوری ہے اسے سزا دینی چاہیے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ اگر کوئی علاقے میں منشیات بیچ رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پورے محلے کو آپ منشیات فروش کہہ دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ
پڑھیں:
چینی نوجوانوں میں — ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن
اب تک آپ نے جسم کے مختلف حصوں—جیسے بازو، گردن یا کمر—پر ٹیٹوز بنوانے کا رجحان ضرور دیکھا یا سنا ہوگا، لیکن کیا کبھی یہ تصور کیا کہ لوگ اپنےدانتوں پر بھی ٹیٹو بنوا رہے ہیں؟
جی ہاں، چین میں نوجوانوں کے درمیان ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ ٹیٹوز براہِ راست دانتوں پر نہیں بلکہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے ڈینٹل کراؤنز یا ٹوتھ کیپس پر بنائے جاتے ہیں، جنہیں بعد میں دانتوں پر چڑھا دیا جاتا ہے۔
ان منفرد کراؤنز پر نوجوان اپنے رومانوی پیغامات، محبوب کے نام، خوش قسمتی کے نمبر، اور حتیٰ کہ جملے جیسے’’پیسہ کماؤ‘‘ یا ’’مقصد حاصل کرو‘‘ بھی کندہ کروا رہے ہیں۔ یعنی یہ دانت اب صرف چبانے کے کام نہیں آتے بلکہ جذبات کے اظہار کا نیا ذریعہ بن چکے ہیں!
ان تھری ڈی پرنٹڈ کیپس کو چین کے کئی ڈینٹل کلینکس میں خاص ایرو اسپیس میٹیریلز سے تیار کیا جا رہا ہے، جن کی قیمت تقریباً 2000 یوآن (280 امریکی ڈالر) تک ہے۔ تاہم، اس ٹرینڈ کی بڑھتی مقبولیت دیکھتے ہوئے کچھ ڈینٹل کلینکس اسے مفت میں بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ نوجوان صارفین کو متوجہ کیا جا سکے۔
اگرچہ یہ فیشن نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، مگرڈینٹل ماہرین اسے دانتوں کی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ شنگھائی کے ایک معروف دندان ساز کے مطابق، ڈینٹل کراؤن پر کسی بھی قسم کا ڈیزائن یا تحریر کندہ کروانا اُس کی ساخت اور مضبوطی کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے طویل مدتی اثرات منفی ہو سکتے ہیں۔