بلوچستان ہائیکورٹ کے نئےچیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے چیف جسٹس سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل ہائیکورٹ کے ججز سمیت اعلیٰ عدالتی، سیاسی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،سپیکر عبد الخالق اچکزئی اور صوبائی وزراء بھی تقریب میں شریک تھے۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبجسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس جنید غفار فروری 2025 سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جنید غفار کی بطور مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔
جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔
جسٹس محمد جنید غفار 2015 میں سندھ ہائیکورٹ میں بطور مستقل جج تعینات ہوئے۔
تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن، وکلا، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی شریک ہوئے۔