سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ 35 سال کی رفاقت کو 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دیا تھا، جس کے بعد عمران خان انتخابی جلسوں میں متعدد بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے تھے جبکہ چوہدری نثار بھی واضح کر چکے تھے کہ ان کی عمران خان کی پرانی دوستی ہے لیکن اس کے باوجود وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو سکتے۔

وقت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے اور چوہدری نثار سیاسی منظرنامے سے غائب ہوتے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع

مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے 7 سال بعد گزشتہ سال ستمبر میں پہلی مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔ 2 روز قبل ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے، اور وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی اور ملکی اور عالمی صورت حال پر گفتگو کی، جبکہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک اور خبر سامنے آ رہی ہے کہ چوہدری نثار اب عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں، وی نیوز نے اس حوالے سے چوہدری نثار کے قریبی ساتھی سے گفتگو کی اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا چوہدری نثار عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تو عمران خان اور چوہدری نثار کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے، چوہدری نثار نے ابھی کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، البتہ آئندہ ہفتے وہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانی پی پی ٹی آئی چوہدری نثار ملااقات وزیر اعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی پی ٹی آئی چوہدری نثار ملااقات چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری عثمان علی کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور اور عوامی ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ترسیلات زر کی سبسڈی سے متعلق گمراہ کن دعووں کی سختی سے تردید 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننےوالے لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انٹرویو
  • چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع
  • شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننےوالے لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انٹرویو
  • چوہدری نثار ماضی میں ن لیگ کے بارے میں کیا کہتے رہے؟
  • شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری عثمان علی کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد
  • شہباز شریف، چوہدری نثار ملاقات، نئی سیاسی قیاس آرائیوں کا جنم
  • بجلی بلوں سے ٹیوی فیس ختم کردی :وزیراعظم : گھر جاکر چودھری نثار سے ملاقات پارٹی میں واپسی کی دعوت
  • وزیراعظم کی چودھری نثار سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت