اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔

گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری اور سپلائی چین میں رکاوٹوں سے دوچار کرتا ہے۔"

کواڈ سمٹ: موضوع چین کے ساتھ کشیدگی اور بحری سلامتی، بائیڈن

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف اور دیگر پالیسیوں کی وجہ سے کواڈ ممالک اور امریکہ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور اس کے بعد اس کا اعلان ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے ابتدائی کلمات میں، روبیو نے گروپ کے دیگر ممالک کو اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ یہ وقت ہے کہ مخصوص مسائل پر "کارروائی" کی جائے۔

اگلے ہفتے بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کروں گا، ٹرمپ

اس ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ، بھارت کے سبرامنیم جے شنکر اور جاپان کے تاکیشی ایویا موجود تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "آج کا اجتماع ہند - بحرالکاہل میں اسٹریٹجک استحکام کو مضبوط کرے گا اور اسے آزاد اور کھلا رکھے گا۔"

کواڈ ممالک میں مزید کیا بات ہوئی

کواڈ گروپ کی میٹنگ سے متعلق کچھ تفصیلات شیئر کی گئیں، تاہم اس میں بیجنگ کا نام نہیں لیا گیا۔ لیکن مقصد واضح طور پر نایاب معدنیات کے لیے چین پر انحصار کو کم کرنا تھا، جو سیمی کنڈکٹرز اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے لیے بہت اہم ہیں۔

گروپ کے مشترکہ بیان میں بحیرہ جنوبی چین اور مشرقی بحیرہ چین میں ایسی جارحانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے جس سے "خطے میں امن اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔"

کواڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ساری توجہ چین پر

میٹنگ کے بعد کیے گئے تبصروں میں روبیو نے کہا کہ وہ سپلائی چین کو متنوع بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور "حقیقی ترقی" چاہتے ہیں۔

کواڈ گروپ کو سب سے پہلے چین کے اثر و رسوخ پر قابو پانے کے لیے جمہوری ممالک کے ایک گروپ کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔

اس گروپ کی اس سے پہلے ملاقات جنوری میں ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے آغاز کے فوراً بعد ہوئی تھی۔ تاہم، بہت سے لوگوں کی توقعات کے برعکس، اب چین اس امریکی انتظامیہ کے لیے ترجیح نہیں رہا ہے۔

توقع ہے کہ ٹرمپ اس سال کے اواخر میں کواڈ میٹنگ کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا اہم ترین دورہ منسوخ کر دیا

گروپ نے بھارت میں پہلگام حملے اور شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی بھی مذمت کی۔

کواڈ گروپ کے ممالک گرچہ چین کے حوالے سے مشترکہ قدروں کے حامل ہیں، اس کے اراکین یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں جیسے مسائل پر مختلف نظریات رکھتے ہیں۔

روبیو نے یہ بھی کہا کہ کواڈ ممالک کی تقریباً 30 یا 40 کمپنیاں منگل کے روز ہی اہم معدنیات کے لیے سپلائی چین کے تعاون اور تنوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار تھیں۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے معدنیات کے روبیو نے گروپ کے کے لیے کے بعد چین کے

پڑھیں:

مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح دلوا دی۔

ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو دو جبکہ ایڈم زیمپا اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایک اینڈ سے آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں تاہم کپتان مچل مارش نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

انہوں نے 52 گیندوں پر سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Mitch Marsh yesterday: "I was 1 off 5 in a nine-over game. Was about to retire myself" ????
Mitch Marsh today ???????? pic.twitter.com/Nig4AfHkjq

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 4, 2025

مچل اوون 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان ایبٹ 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے چار، جیکب ڈفی نے دو اور بین سیئرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

Australia take the three-match series 2-0 ???? #NZvAUS pic.twitter.com/mahBO5oSDe

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 4, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب
  • مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
  • پاکستان نے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی
  • سابق سینیٹرسراج الحق کی دوحا میں الشیخ علی القرہ داغی سے ملاقات
  • پاک سعودی معاہدے میں وسعت کا مطالبہ
  • بھارت اور چین 5 سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنےکےلیےتیار،بکنگ کا آغاز ہوگیا
  • امریکا میں 2 سروں والا نایاب سانپ ’ہاریبو‘ دریافت
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • شہباز ٹرمپ ملاقات اور جنرل اسمبلی سے خطاب
  • سمجھ کیوں نہیں آتی کہ امریکہ ناقابل اعتبار ہے