اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی شامی صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے دمشق میں شامی صدر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میںعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق شامی ایوانِ صدارت نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی وزیر برا ئے خارجہ امور و تارکین وطن اسعد شیبانی بھی مذکورہ خصوصی ملاقات کا حصہ تھے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن گزشتہ سال 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعدکئی بار دمشق کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ شام کی نئی قیادت اور سول سوسائٹی کی شخصیات سے ملاقات کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے
پڑھیں:
پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، نیویارک میں معاہدے پر دستخط
نیویارک:پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔
یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ باہمی تعاون کے کئی نئے دروازے کھولیں گے، بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی، انسانی وسائل کی ترقی اور عالمی امن کے فروغ میں۔
انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان، مائکرونیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا 100واں ملک بن گیا ہے۔
مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے اس نئی شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے باعث فخر ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا سفر شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اقوام متحدہ میں حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
تقریب سے قبل دونوں سفیروں کے درمیان دو طرفہ تعاون اور اقوام متحدہ میں اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔