حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چینی کی درآمد حکومتی سیکٹر میں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےچینی کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگی چینی بیچنے اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا فیصلہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیہ کے مطابق اہم فیصلوں پر عمل درآمد، محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اجلاس ہر جمعے کو طلب کیا جائے گا، انتظامی امور کی بروقت منظوری اور دیگر معاملات کے لئے کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس عمل سے عوامی سہولت کے ہر اقدام پر چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جا سکے گا۔