ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ؛ اسٹیو اسمتھ کی شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی:
جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تاہم انگلی کی انجری کے باعث انہیں دوران فیلڈںگ سِلپ پر کھڑا نہیں کیا جائے گا۔
گریناڈا ٹیسٹ سے دو دن قبل اسمتھ نے نیٹس میں بغیر کسی مسئلے کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور وہ غالباً جوش انگلس کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں انگلی کی کمپاؤنڈ ڈسلوکیشن کا شکار ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مکمل ٹریننگ سیشن تھا۔
بارباڈوس ٹیسٹ کے دوران اسمتھ نے ایک ہفتہ نیویارک میں اپنے اپارٹمنٹ میں گزارا اور اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے پر ہی ان کے ٹانکے نکالے گئے۔ انہیں تقریباً چھ ہفتے تک انگلی پر اسپلنٹ پہننا ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کے خلاف
پڑھیں:
کراچی میں جشن آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا
کراچی میں آزادی کے جشن کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ نے کئی گھروں کو سوگ میں مبتلا کردیا ایک گھنٹے کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 82 افراد زخمی اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں عزیزآباد کی 8 سالہ بچی شامل ہے جو سر پر گولی لگنے سے دم توڑ گئی جبکہ کورنگی اور لیاری میں دو معمر شہری سر اور گردن پر گولی لگنے کے باعث جان سے گئے پولیس اعداد و شمار کے مطابق ایسٹ زون میں 30 ویسٹ زون میں 43 اور ساوتھ زون میں 12 شہری فائرنگ سے متاثر ہوئے زخمیوں میں 51 مرد 24 خواتین 6 بچے اور ایک بچی شامل ہیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ خوشی منانے کے نام پر کسی کی جان لے لی جائے انہوں نے اس عمل کو افسوسناک اور ناقابل قبول قرار دیا پولیس نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 57 ملزمان کو گرفتار اور 57 ہتھیار برآمد کر لیے آئی جی سندھ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جشن کے موقع پر ایسے اقدامات سے گریز کریں جو دوسروں کے لیے دکھ اور تکلیف کا سبب بنیں