ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔

گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’’ہم سب میڈیا میں چل رہی خبروں سے باخبر ہیں، میں اپنے کھلاڑیوں کے بہت قریب ہوں، ان کی ذہنی کیفیت کے حوالے سے ان سے بات چیت بھی کی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک بات میں واضح طور پر کہوں گا کہ ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، اور یہ کمیونٹی انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ تاہم، اس کےلیے ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے، اور ہم اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے تاکہ صحیح قانونی عمل کے تحت ہی معاملہ حل ہو۔ ایک کرکٹ بورڈ اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے، میں ہر کسی کے لیے انصاف چاہتا ہوں۔‘‘

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ’’فی الحال یہ سب محض الزامات ہیں، اور ہمیں انصاف کے نظام پر اعتماد رکھتے ہوئے صحیح طریقہ کار کا انتظار کرنا ہوگا۔‘‘

جب ان سے ان الزامات کے حوالے سے سوال کیا گیا جو مبینہ طور پر دو سال پرانے ہیں، تو سیمی کا کہنا تھا ’’مجھے اس بارے میں معلومات نہیں ہیں۔‘‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) کو خود اس معاملے کی انکوائری کرنی چاہیے، سیمی نے کہا ’’میں اس بارے میں کوئی جواب نہیں دے سکتا، لیکن مجھے یقین ہے کہ بورڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانب سے اقدامات کر رہا ہوگا کہ صحیح طریقہ کار پر عمل ہو۔‘‘

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’کرکٹ ویسٹ انڈیز کو اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع یا رابطہ موصول نہیں ہوا، اس لیے اس وقت اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ڈیرن سیمی طریقہ کار

پڑھیں:

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی:

پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ 
جاپان سے ہوگا، جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے  چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور  آخری میچ  میں بھی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔

 پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے والی جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔

اپنے چوتھے گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 39-79 سے زیر کیا تھا، پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب، دوسرے میچ میں چائینیز تائپے اور تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو مات دی تھی۔

 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی پاکستان کا برانز میڈل یقینی ہوگیا، دوسرا سیمی فائنل مالدیپ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ؛ اسٹیو اسمتھ کی شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت
  • ناامیدی کے سائے
  • بس آؤٹ نہ دینا، سابق بھارتی کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
  • امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ
  • فلموں میں کمائی زیادہ ہے کرکٹ میں؟ بھارتی کرکٹر کے بیان نے سب کو حیران کردیا
  • بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
  • امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید حملوں کا امکان ختم کرنا ہوگا، مجید تخت روانچی