یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لائبیریا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "میجک سیز" کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والا تجارتی جہاز ڈوب گیا۔

حوثیوں حملے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور پانی بھرنے کے باعث وہ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا جس پر عملے کے 19 افراد اور 3 سیکیورٹی گارڈز جہاز سے کود کر چھوٹی کشتی میں سوار ہوگئے۔

حوثی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اُس کمپنی کے خلاف کیا گیا جس کا جہاز اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی بار بار خلاف ورزی کرتا رہا۔

دوسری جانب جہاز کے تجارتی مینیجر "اسٹیم شپنگ" نے وضاحت دی ہے کہ یہ جہاز چین سے ترکی کھاد اور لوہا لے جا رہا تھا اور اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حوثیوں کے اس حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں واقع حدیدہ، راس عیسیٰ، الصلیف بندرگاہوں اور راس کتیب بجلی گھر پر بمباری کی۔

اسرائیل نے کہا کہ اس نے ایک ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا جو حوثیوں کے قبضے میں موجود جہاز گلیکسی لیڈر پر نصب تھا۔

حوثی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور یمن میں حوثیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔

محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔

غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے