حوثیوں نے اسرائیل جانے والا بحری جہاز بحیرہ احمر میں غرق کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یمن میں حوثی اکثریتی گروپ انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ان کے حملے کا نشانہ بننے والا مال بردار بحری جہاز “میجک سیز” مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، یہ جہاز بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی حوثیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرتا رہا، جس کے بعد اسے بیلسٹک میزائلوں، تین ڈرونز اور دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز اسرائیل جا رہا تھا، اور اس کی منزل انصار اللہ کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی، وہ فلسطینی عوام کی حمایت کرتے رہیں گے اور اسرائیل کے لیے کام کرنے والے کسی بھی بحری جہاز کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز یمن کے قریب ایک لائبیریائی مال بردار جہاز پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں دو چھوٹی کشتیوں سے فائرنگ اور گرینیڈ حملے کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بحری جہاز
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرلی۔شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا تاہم اب نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔وکیل نے کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ایف آئی اے کے مطابق شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔