یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملکی افواج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کیخلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے جواب میں بحیرہ احمر و مکران میں غاصب صیہونی رژیم کیساتھ منسلک ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے جو اسوقت تیزی کیساتھ غرق ہو رہا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز رانی پر پابندی کے تسلسل میں ملکی افواج نے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک میجک سیز (Magic Seas) نامی صیہونی جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امریکی بحری جہاز نے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر عائد یمنی پابندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تھی۔ جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا کہ اس آپریشن میں یمنی بحریہ، میزائل و ڈرون فورسز نے 2 ڈرون کشتیوں، 5 بیلسٹک و کروز میزائلوں اور 3 ڈرون طیاروں کا استعمال کیا۔ 
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران، قانون شکن بحری جہاز براہ راست طور پر نشانہ بنا جس کے بعد سمندری پانی اس کے اندر تک پھیل چکا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا صیہونی بحری جہاز تیزی کے ساتھ غرق ہو رہا ہے تاہم اس کے عملے کو مکمل سلامتی کے ساتھ بحری جہاز کو ترک کر دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں اس صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے قبل یمنی بحریہ کی جانب سے اس بحری جہاز کے عملے کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی لیکن مذکورہ بحری جہاز کا عملہ، تمام انتباہات کو یکسر نظر انداز کرتا رہا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یمنی مسلح افواج کے بحری جہاز کو کے ساتھ

پڑھیں:

خطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیل کا بڑا گروہ بلوچستان کے ساحل پر نمودار

معدومیت کے خطرے سے دوچار عرب ہمپ بیک وہیل کا ایک بڑا گروپ گزشتہ رات بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ناخدا امیر داد کریم کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک گروپ نے گوادر کے پہاڑ سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں سمندری پانیوں میں 6 سے زائد عربی وہیلوں کو مغرب سے مشرق کی طرف ہجرت کرتے ہوئے دیکھا۔

گزشتہ ہفتے، بروڈس وہیل کے ایک گروپ کی گوادر (مشرقی خلیج) سے اطلاع ملی تھی، جو بلوچستان کے ساحل کی حیاتیاتی تنوع کی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ اب تک پاکستان سے ڈولفن اور وہیل کی 27 اقسام پائی جا چکی ہیں جو کہ پیداواری ساحلی اور سمندری پانیوں میں بکثرت پائی جاتی ہیں۔

بحیرہ عرب کے ہمپ بیک وہیل بیلین وہیل کی ایک قسم ہے جو یمن اور سری لنکا کے درمیان بحیرہ عرب میں پائی جاتی ہے۔ ہر سال جنوبی سمندروں کی طرف ہجرت نہیں کرتی اور بحیرہ عرب تک ہی محدود رہتی ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ زیادہ تر وہیل عام جھینگوں اور چھوٹی مچھلیوں کو کھانے کے لیے گرمیوں کے دوران انٹارکٹک کے پانیوں کی طرف ہجرت کرتی ہیں۔ کھانے کا یہ بھرپور ذریعہ انہیں چربی کی موٹی تہوں پر مشتمل بناتا ہے، جو سرد مہینوں میں ان کی توانائی کے لیے ضروری ہوتا ہے ۔ تب وہ افزائش نسل کے لیے گرم پانیوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔

بحیرہ عرب کے ہمپ بیک وہیل کی بڑی آبادی عمان کے پانیوں میں رہتی ہے اور جنوب مغربی مون سون کے ختم ہونے کے بعد جھینگے اور دیگر چھوٹی مچھلیوں کو کھانے کے لیے پاکستانی پانیوں کی طرف ہجرت کرتی ہے۔ پاکستان کے پانیوں سے ڈبلیو ڈبلیو ایف نےعربی وہیل کے بہت سے ریکارڈ نے رپورٹ کیے ہیں۔

زیادہ ترمشاہدے ایک یا دو وہیل پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ موجودہ واقعہ میں چھ سے زیادہ وہیل مچھلیوں پر مشتمل ایک بڑے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کے ساحل کے ساتھ اتنے بڑے گروپ کا ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کی کم ہوتی ہوئی آبادی بحال ہو رہی ہے۔ 1963 سے 1967 تک پاکستان کے ساحل سمیت عربی وہیلوں میں وہیل کی کارروائیوں میں سوویت بیڑے نے وہیل کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • خطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیل کا بڑا گروہ بلوچستان کے ساحل پر نمودار
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب صیہونی مافیا گروہوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکا ہے، عبری ذرائع
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • یمن کا سعودی عرب کو الٹی میٹم
  • چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا