Jang News:
2025-07-08@17:43:55 GMT

پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

---فائل فوٹو

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، 24 گھنٹوں میں بارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

پنجاب: بارشوں سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری

فیکٹ شیٹ میں دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح اعداد و شمار شامل ہیں اور مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کہوٹہ میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔

 کامونکی میں چھت گرنے سے خاتون جان سے گئی اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

 راولپنڈی میں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، کلرسیداں میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ جلو میں نالے کی صفائی کے دوران مٹی تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا، شاہکام چوک میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خاتون  چل بسی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں ٹھوکر کے علاقے قطار بند میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے، ٹھوکر کے نواحی گاؤں گوپےرا میں چھت گرنے سے ایک شخص کو چوٹیں آئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چھت گرنے سے زخمی ہوئے

پڑھیں:

جرمنی، سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سائیکلسٹ تماشائیوں میں جا گھسے، 9 افراد زخمی

DUDENHOFEN:

جرمن ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آخری دن اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب دو سائیکلسٹس کے حادثے کے نتیجے میں متعدد تماشائی زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ مینز کیرین سیمی فائنلز کے آخری موڑ پر پیش آیا، جب دو سائیکلسٹس تقریباً 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تماشائیوں کی جانب جا گرے۔

حادثے میں 2 سائیکلسٹس سمیت 7 تماشائی زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک تھی، اور دو کو اسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ دونوں سائیکلسٹس معمولی زخمی ہوئے۔

حادثے کے فوراً بعد دو ہیلی کاپٹر چھ ایمبولنسیں اور ایمرجنسی ڈاکٹر موقع پر پہنچے۔

جرمن سائیکلنگ کے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن افسر اولیور اسٹریک نے کہا کہ کھیلوں اور تماشائیوں کی صحت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس لیے ایونٹ کو منسوخ کرنا ناگزیر تھا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں دی جاتی ہیں۔

ڈوڈنہوفن سائیکلنگ کلب کے چیئرمین جینس ہارٹ وِگ نے کہا کہ میں اس حادثے سے صدمے میں ہوں۔ ہم نے یہاں پانچ دنوں تک سائیکلنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا، اور کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ ایونٹ اس طرح ختم ہو۔ میں تمام متاثرین کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا گو ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی 
  • ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 12 روز میں 79 افراد جاں بحق
  • ملک بھر میں بارشوں سے 19 افراد جاں بحق، بڑے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ
  • شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
  • طوفان داناس سے تائیوان میں خوفناک تباہی، 2 افراد ہلاک 330 سے زائد زخمی
  • مون سون بارشیں ،ملک میں دو ہفتوں سے کم وقت میں 72 افراد جاںبحق،130 ہوئے. این ڈی ایم اے
  • جرمنی، سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سائیکلسٹ تماشائیوں میں جا گھسے، 9 افراد زخمی
  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
  • مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا