WE News:
2025-09-18@21:44:23 GMT

ہیوی میٹل کے بانی اوزی اوسبورن دنیا سے رخصت ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT

ہیوی میٹل کے بانی اوزی اوسبورن دنیا سے رخصت ہو گئے

برطانوی راک میوزک لیجنڈ اور ہیوی میٹل بینڈ بلیک سباتھ کے کرشماتی مرکزی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے وجہ نہیں بتائی۔

اوزی اوسبورن گزشتہ کئی برسوں سے مختلف طبی مسائل کا شکار تھے، انہیں پارکنسنز کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور 2019 کے ایک حادثے کے بعد کئی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ان کے خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہمارے پیارے اوزی اوسبورن کے انتقال کی خبر الفاظ سے زیادہ غم انگیز ہے، وہ اس صبح اپنے اہل خانہ کے درمیان، محبت کے حصار میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اوزی اوسبورن کی وفات ان کے آخری لائیو پرفارمنس سے محض 3 ہفتے بعد ہوئی، 5 جولائی کو انہوں نے برمنگھم کے ولا پارک اسٹیڈیم میں بلیک سباتھ کے ساتھیوں کے ساتھ آخری بار اسٹیج پر پرفارم کیا، جو 2005 کے بعد ان کی پہلی مشترکہ پرفارمنس تھی۔

اس الوداعی کنسرٹ کا عنوان ‘بیک ٹودا بگننگ‘ تھا، جس میں ہیوی میٹل کے کئی نامور فنکار شریک ہوئے، اس موقع پر اوزی اوسبورن نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے صاحب فراش ہیں۔ ’آپ کو اندازہ نہیں کہ آج میں کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔‘

اوزی آسبورن 1948 میں برمنگھم میں پیدا ہوئے، ان کے والدین فیکٹری میں کام کرتے تھے اور انہوں نے اپنے بچے کا نام جان مائیکل اوسبورن رکھا، اوزی اوسبورن نے 15 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا اور شہرت حاصل کرنے سے قبل بحیثیت مزدور، پلمبر اور مذبح خانے کے ورکر کے طور پر بھی کام کیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بلیک سباتھ بینڈ کے ساتھ ہیوی میٹل موسیقی کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پھر اپنی سولو کیریئر میں زبردست کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کے مشہور گیتوں میں آئرن مین، پیرانوئڈ، وار پگس، کریزی ٹرین اور چینجز شامل ہیں۔

ہیوی میٹل کی دنیا میں انہیں ’پرنس آف ڈارکنیس‘کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا، انہوں نے 1980 میں اپنا پہلا سولو البم ‘بلزرڈ آف اوز‘ ریلیز کیا، جو امریکا میں پانچ بار پلاٹینم گیا، انہوں نے مجموعی طور پر 13 اسٹوڈیو البمز ریلیز کیے، جن میں آخری البم ’پیشنٹ نمبر 9‘2022  میں منظر عام پر آیا۔

بلیک سباتھ کے ساتھ اور انفرادی طور پر دونوں حیثیتوں میں اوزی اوسبورن کو برطانیہ کے میوزک ہال آف فیم اور امریکا کے راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، وہ ہالی وڈ واک آف فیم اور برمنگھم کی براڈ اسٹریٹ پر بھی ستارے کے حامل رہے، انہوں نے 5 گریمی ایوارڈ جیتے اور ایک ریئلٹی ٹی وی اسٹار بھی بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوزی اوسبورن برمنگھم بلیک سباتھ راک میوزک ہیوی میٹل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوزی اوسبورن برمنگھم بلیک سباتھ راک میوزک اوزی اوسبورن بلیک سباتھ انہوں نے

پڑھیں:

دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • غزہ نسل کشی: “یونی لیور” کی خاموشی پر بین اینڈ جیری کے شریک بانی مستعفی
  • صیہونی ایجنڈا اور نیا عالمی نظام
  • ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
  • رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات