اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنماء محمد فاروق رحمانی نے سرینگر کے بالائی علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کی ایک جعلی مقابلے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خانہ بدوش گجر بکروال برادری کے خلاف جاری وحشیانہ فوجی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک مختصر جنگ کے بعد تنازعہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیری 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، جب 2019ء میں مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ اقدام تقسیم ہند کے منصوبے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ریاست کو عالمی نقشے سے مٹانے کے مودی حکومت کے ہندوتوا پر مبنی منصوبوں کو قبول نہیں کرتے۔ فاروق رحمانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاروق رحمانی نے جعلی مقابلے نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں پہلا بین الاقومی قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا، سردار یوسف

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے او آئی سی ممالک کو قرات مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 32 ملک نے مقابلے میں شرکت کے لیے یقین دہانی کروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا بین الاقومی حسن قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے او آئی سی ممالک کو قرات مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 32 ملک نے مقابلے میں شرکت کے لیے یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو قرآن کریم کی ترویج کا مرکز بنائیں گے، دنیا بھر سے قراء کا مقابلے میں حصہ لینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ گئی،کشمیر  کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدرآصف علی زرداری
  • بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • پاکستان میں پہلا بین الاقومی قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا، سردار یوسف
  • پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر پھر سے اجاگر